صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

گزشتہ حکومتوں نے قوم کا پیسہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا، فواد چوہدری

اکثریت ڈیسک | بدھ 13 مارچ 2019 

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے قوم کا پیسہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا تاہم ملک میں کھیلوں کی بہتری کیلئے موٴثر اقدامات کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں دنیا میں اپنا لوہا منوایا، پاکستان نے عالمی اعزازات اور کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کیا، وقت کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے شعبوں میں تنزلی آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کھیلوں کے شعبے کو بھی نقصان پہنچایا گیا، ہم پر حکومت کرنے والوں کو پروا ہی نہیں تھی کہ ملک کا پیسا کہاں لگ رہا ہے، گزشتہ حکومتوں نے قوم کا پیسہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا تاہم ملک میں کھیلوں کی بہتری کیلئے موٴثر اقدامات کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے، پاکستان نے کھیلوں میں ہمیشہ شاندار روایات قائم کیں، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں میں خواتین کو شامل کرنا ضروری ہے، خواتین نے کھیل کے شعبے میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کھیلوں سے مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیاں پیدا ہوتی ہیں، نئی نسل کے لیے اسکرین کا استعمال کم اور کھیلوں کے مواقع بڑھانا ہوں گے جب کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے کھیلوں کا انعقاد نہایت ضروری ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔