صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 24 مارچ 2019 

تمباکو پر سبق سمجھنے کےلیے کلاس میں تمباکو نوشی کی اجازت

اکثریت ڈیسک | بدھ 13 مارچ 2019 

بیجنگ: چین میں سوشل میڈیا پر بعض تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جن میں کالج کے کمرہ جماعت میں طلبا و طالبات کو لیکچر کے دوران سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔سب سے پہلے یہ تصاویر ٹوئٹر جیسی چینی ویب سائٹ ’وائبو‘ پر جاری کی گئیں اور لوگوں کے درمیان اس پر بحث کا آغاز ہوگیا۔ گزشتہ نومبر کو سب سے پہلے یہ تصاویر جاری کی گئیں جن میں طالب علم لیکچر کے دوران سگریٹ سلگا رہے ہیں اور اساتذہ انہیں دیکھ رہے ہیں۔

کئی ماہ بعد ینان زرعی یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ژاؤ زینگ ژیونگ نے بتایا کہ یہ متنازعہ تصاویر تمباکو پر ہونے والی ایک کلاس کے دوران لی گئی ہیں۔ استاد بچوں کےلیے خود مختلف برانڈز کی سگریٹ لے کر آئے تھے تاکہ وہ ان کے ذائقے، حلق میں کڑواہٹ، منہ میں احساس اور ان کے راکھ بننے کے عمل سے واقف ہوسکیں۔ تاہم استاد کی ہدایت تھی کہ اس کورس کےلیے تمباکو نوشی لازمی نہیں ہے لیکن اکثر طلبا و طالبات نے سگریٹ ضرور آزمائی۔

اگرچہ اس عمل پر تنقید کی گئی ہے لیکن یونیورسٹی کے طالب علموں نے سگریٹ پینے کے عمل کا دفاع کیا ہے۔ ان کے مطابق اس کورس میں تمباکو سے سگریٹ سازی کا پورا عمل سمجھایا گیا تھا اور یوں اس کا احساس کرکے وہ اسے بہتر انداز میں سمجھ سکے۔ طالب علموں نے یہ بھی کہا کہ یہ عمل صرف ایک دن ہوا اور بار بار کسی نے بھی سگریٹ نوشی نہیں کی۔

یونیورسٹی نے اس سے قبل طالب علموں کو حفاظتی اقدامات اور ہدایات بھی دی تھیں۔ ساتھ میں سختی سے کہا تھا کہ سگریٹ پینا اس کورس کا لازمی حصہ نہیں۔ لیکن اس عمل پر تنقید جاری ہے اور ایک شخص نے کہا ہے کہ امتحان میں اگر تمباکو کا سوال آیا تو کیا ہوگا؟ کیا اس میں طلبا و طالبات کو تیزی سے سگریٹ پینے کے نمبر دیئے جائیں گے یا نہیں؟

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2019 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2019 اکثریت۔