صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو امیر مقام کے بغیر وارنٹ گرفتاری سے روک دیا

چیف رپورٹر | بدھ 13 مارچ 2019 

پشاور ہائی کورٹ نے نیب کو امیر مقام کے بغیر وارنٹ گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے گرفتاری سے 10 دن قبل وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست پر جسٹس مسرت ہلالی نے سماعت کی۔ امیر مقام کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب میں امیر مقام کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری چل رہی ہے، نیب لوگوں کو انکوائری کیلئے بلاتا ہے اور پھر گرفتار کر لیتے ہیں۔ وکیل نے عدالت سے نیب کو وارنٹ گرفتاری کے بغیر گرفتار کرنے سے روکنے کی استدعا کی جس پر عدالت کے جج نے ریمارکس دیئے کہ نیب بغیر وارنٹ کے گرفتار نہیں کرے گا، نیب انکوائری کرے، گرفتار کرنا ہے تو 10 دن پہلے وارنٹ جاری کرے پھر گرفتار کرے۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ نیب نے وارنٹ ایشو نہیں کیا ابھی صرف انکوائری چل رہی ہے۔

امیر مقام کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہمارا دامن صاف ہے، کسی چیز کا خوف و ڈر نہیں، نواز شریف کا قصور کسی کو معلوم ہی نہیں ہے، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ امیر مقام نے بی آر ٹی منصوبے کے احتساب کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بات احتساب کی کرتے ہیں اور بی آر ٹی کو نہیں دیکھتے، ان کے اپنے وزرا خود اداروں کو لکھ رہے ہیں کہ کارروائیاں کی جائیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔