صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

تدریسی ہسپتالوں میں بھرتیوں کی چھان بین کا معاملہ لٹک گیا

چیف رپورٹر | منگل 12 مارچ 2019 

 محکمہ صحت مسلسل توہین عدالت کی مرتکب ہورہی ہے ۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال، خیبر ٹیچنگ ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس،قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ، مردان میڈیکل کمپلیکس،خلیفہ گل نواز ٹیچنگ ہسپتال بنوں، مفتی محمود ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے مختلف شعبوں میں 4 ہزار افراد کی بھرتی سے متعلق چھان بین کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں بھرتیوں کو مشکوک قرار دیا گیا تھا اور مزید چھان بین جاری تھی کہ اس دوران انکوائری افسران کے تبادلے ہوگئے۔پھر تین ماہ تک خاموشی چھائی رہی ۔ پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات پر دو ماہ قبل محکمہ صحت نے سیکرٹری کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ تاہم کمیٹی نے اب تک اپنا کام شروع نہیں کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ حکام کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد میں دانستہ تاخیر کی جارہی ہے اور محکمہ صحت توہین عدالت کا مرتکب ہورہا ہے ۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔