صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

'میں ڈپریشن سے لڑ رہا ہوں اور آپ کی دعائیں چاہتا ہوں'

شوبز ڈیسک | منگل 12 مارچ 2019 

کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر دنیا بھر میں مقبول ہیں اور گزشتہ سال ہی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے ہیں۔  مگر اب انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ وہ ڈپریشن سے جنگ لڑرہے ہیں اور اس کے نتیجے میں انہیں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔  اتوار کو انسٹاگرام پوسٹ میں 25 سالہ گلوکار نے اپنی ذہنی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ان کی کہانی سے ان کے 105 ملین فالورز کو مدد ملے گی۔  انہوں نے لکھا 'آپ لوگوں کو اس توقع کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ اس سے آپ کو مدد ملے گی، مجھے بہت زیادہ جدوجہد کا سامنا ہے

، دنیا سے الگ تھلک اور عجیب محوس ہوتا ہے، میں ہمیشہ واپس لوٹتا ہوں تو میں فکرمند نہیں مگر آپ تک یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ میرے لیے دعا کریں'۔  ان کا کہنا تھا 'خدا سے تعلق اور آپ کی دعائیں واقعی کام کرتی ہیں، شکریہ'۔  اس پوسٹ پر مداحوں نے گلوکار کی دیانتداری کو سراہا اور سپورٹ کی پیشکش کی۔    اس سے قبل گزشتہ دنوں یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ جسٹن بیبر ڈپریشن کا علاج کروا رہے ہیں اور اس پر انہوں نے ایک انٹرویو میں بھی بات کی۔

 ووگ میگزین سے اپنی اہلیہ کے ساتھ انٹرویو میں جسٹن بیبر نے اپنی زندگی کے تاریک وقت کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ 2017 میں البم ٹور کے دوران وہ بہت زیادہ ڈپریشن ہوگئے تھے۔  انہوں نے بتایا 'میں اس بار بات نہیں کرتا اور میں اب بھی ایسے حالات سے گزر رہا ہوں جن پر بات نہیں کرسکتا، میں تنہا ہوں اور مجھے کچھ وقت کی ضرورت ہے'۔  انہوں نے بتایا کہ صورتحال اتنی خراب ہوگئی تھی کہ ان کے عملے کو ان کی نبض دیکھ کر چیک کرنا پڑا کہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں۔  جسٹن بیبر نے گزشتہ سال ستمبر میں نیویارک میں ایک خفیہ تقریب میں 22 سالہ ہیلی بالڈوین سے شادی کی تھی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔