صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

واٹس ایپ کا تھرڈ پارٹی ایپس کے صارفین کے لیے انتباہ

اکثریت ڈیسک | منگل 12 مارچ 2019 

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے جس کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے اور پاکستان میں بھی اسے بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہے۔تاہم اگر آپ واٹس ایپ کے آفیشل کی بجائے تھرڈ پارٹی ورژن کو استعمال کرتے ہیں تو اس پلیٹ فارم میں آپ کے اکاﺅنٹ کو پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ یہ اعلان واٹس ایپ نے خود اپنے سوال جواب کے پیج پر کیا ہے۔

یس بک کی زیرملکیت اپلیکشن کے مطابق ایسے افراد جو اس ایپ کے آفیشل کی بجائے تھرڈ پارٹی ورژن جیسے واٹس ایپ پلس اور جی بی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں، ان کے اکاﺅنٹ کو عارضی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق واٹس ایپ ان تھرڈ پارٹی ایپس کو سپورٹ نہیں کرتی کیونکہ ہم ان کی سیکیورٹی پالیسیوں کو درست قرار نہیں دے سکتے۔

یہ واضح نہیں کہ واٹس ایپ نے جب ایسے افراد پر پابندی لگانا شروع کی ہے جو اس طرح کی تھرڈ پارٹی ایپس کو استعمال کررہے ہیں۔ مگر ٹوئٹر اور ریڈیٹ میں لوگوں نے گزشتہ ہفتے اس بارے میں ایک دوسرے کو خبردار کرنا شروع کیا تھا۔

ان اکاﺅنٹس کو مستقبل پابندی کا سامنا نہیں ہوگا مگر صارفین کو آفیشل واٹس ایپ پر سوئچ ہونا ہوگا جس کے لیے اس تھرڈ پارٹی ایپ میں موجود اپنے چیٹ ڈیٹا کا بیک اپ بنانا ہوگا،جس کا طریقہ کار آپ اس لنک پر جاکر دیکھ سکتے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔