صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

بکراالیکشن میں کتے اور بلیوں کو ہرا کر میئر بن گیا

اکثریت ڈیسک | پیر 11 مارچ 2019 

امریکی ریاست ویرمونٹ کے  ایک ٹاؤن میں الیکشن کے دوران   لنکن نامی  بکرا کتوں اور بلیوں  کو ہرا کر میئر بن گیا۔
فیئر ہون  نامی اس ٹاؤن کی آبادی  2500 نفوس پر مشتمل ہے۔ٹاؤن میں کوئی باضابطہ میئر نہیں ہے۔ جب ٹاؤن کے منیجر  جو گنتھر نے ایک اخبار میں اومینا ، مشی گن  میں سویٹ ٹارٹ نامی بلی کے میئر بننے کی خبر پڑھی تو اُن کے ذہن میں سکول کے گراؤنڈ میں عمارت بنوانے کے لیے اسی طرح کا خیال آیا۔

اس الیکشن کےد وران ٹاؤن کے تمام رہائشی 5 ڈالر کے عطیے کے بدلے اپنے پالتو جانوروں کو  میئر کے لیے نامزد کر سکتے تھے۔الیکشن کے دوران لنکن نے سامی نامی کتے کو 2 ووٹوں سے شکست دی۔الیکشن میں لنکن کے علاوہ 15 امیدواروں نے شرکت کی تھی ۔ الیکشن میں 53 ووٹ کاسٹ ہوئے تھے۔  جن میں سے لنکن کو کل 13 ووٹ ملے تھے۔گنتھر کا کہنا ہے کہ اگلے سال الیکشن میں ووٹوں کا ٹرن اوور بڑھنے کی امید ہے۔
گنتھر کا کہنا ہے کہ لنکن منگل کو بورڈ میٹنگ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائے گا۔ لنکن کو ایک سال کے لیے میئر بنایا گیا ہے۔ اس کے فرائض میں میموریل ڈے کی پریڈ  میں مارچ کرنا بھی شامل ہے۔گنتھر نے بتایا کہ یہ الیکشن ٹاؤن کے بچوں کے لیے تعلیمی سرگرمی میں بدل گیا  تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔