صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

پی ایس ایل کے گروپ مرحلے کے آخری 2 میچز آج کھیلے جائیں گے

اکثریت ڈیسک | پیر 11 مارچ 2019 

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا گروپ مرحلہ آج مکمل ہورہا ہے جس میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔  پی ایس ایل فور کے 29ویں میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر دو بجے آمنے سامنے ہوں گی۔  دونوں ہی ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے، اس لیے اس میچ کے نتیجے سے پوائنٹس ٹیبل پر کوالیفائر ٹیموں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔  آج کھیلا جانے والا دوسرا میچ شام 7 بجے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا، یہ میچ دونوں ہی ٹیموں کے لیے خاصا اہمیت کا حامل ہے۔  پوائنٹس اسکورنگ ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔  اگر کراچی کنگز میچ جیتنے میں کامیاب رہی تو دوسری پوزیشن کے لیے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا رن ریٹ دیکھا جائے گا اور پشاور زلمی کی کامیابی کی صورت میں وہ پہلی پوزیشن کی امیدوار بن جائے گی۔  اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔