صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

مودی الیکشن میں فائدہ اُٹھانے کیلیے پلوامہ جیسے مزید حملے کروا سکتے ہیں، راج ٹھاکرے

اکثریت ڈیسک | پیر 11 مارچ 2019 

نئی دلی: ہندو انتہا پسند رہنما راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ مودی الیکشن میں کامیابی کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں اور پلوامہ حملہ بھی ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے اپنی جماعت کے 13 ویں یوم تاسیس پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار الیکشن میں فائدہ اُٹھانے کے لیے پلوامہ جیسے مزید حملے کروا سکتی ہے۔

راج ٹھاکرے نے وزیراعظم نریندرا مودی کی شاطرانہ چال کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملہ بھی بی جے پی حکومت کا ڈرامہ تھا اور 2015 میں بھی پٹھان کوٹ حملہ الیکشن جیتنے کیلئے کروایا گیا تھا۔ مودی اپنی پرانی روش پر قائم ہیں۔ ووٹرز  کے لیے ان کے پاس کارکردگی نہیں جنگ ہے۔

ہندو انتہا پسند رہنما نے سوال اُٹھائے کہ بھارتی فضائیہ کی کارروائی اور کارکردگی پر سوال کیوں نہیں کیا جا سکتا؟ ملک کیلئے قربانی دینے والے فوجی اہلکاروں کے بارے میں سوال کیوں نہیں کیا جانا چاہئے؟ یہ حملہ انتخاب سے قبل ہی کیوں ہوا؟ کیا ہماری انٹیلی جنس فیل ہوچکی ہے؟ اس ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔