صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر کی حقیقت جان لیں

اکثریت ڈیسک | ہفتہ مارچ 2019 

سوشل میڈیا اس وقت دنیا میں ایک ایسا ذریعہ بن چکا ہے جس میں کچھ بھی وائرل ہوسکتا ہے۔ اور ایسا ہی فوٹوگرافی کی تعلیم حاصل کرنے والی 20 سالہ طالبہ ڈومونیک ہیسل نے کرکے دکھایا۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جو کہ وائرل ہوگئی کیونکہ اس میں سینڈوچ میں شامل کی جانے والی مختلف اشیا ہوا میں تیرتی نظر آئیں۔

طالبہ کے مطابق ہمارے پروفیسر نے ہدایت کی تھی کہ ایک فوڈ امیج کو فوٹوشاپ کیا جائے اور جب میں نے سینڈوچ کی تصویر کو فوٹوشاپ کیا تو وہ وائرل ہوگئی۔

فوٹو بشکریہ ڈومونیک ٹوئٹر پیج

اور اصل تصویر میں ہوا میں تیرتی تمام اشیا درحقیقت دھاگے سے بندھی ہوئی تھی جس کو فوٹوشاپ کے ذریعے غائب کردیا گیا۔

مگر فوٹوگرافر کے مطابق اس پورے عمل کے لیے بہت زیادہ تحمل، توازن اور محدود ذہن سے باہر نکل کر سوچنے کی ضرورت تھی اور اس کے ساتھ یہ بھی یقینی بنانا تھا کہ تصویر دیکھنے والوں کو پسند بھی آئے۔

فوٹو بشکریہ ڈومونیک ٹوئٹر پیج

انہوں نے بتایا کہ فوٹوشاپ میں محض دھاگوں کو نظروں سے اوجھل کیا گیا اور باقی کسی چیز کو چھیڑا نہیں گیا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔