صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

پی ایس ایل: کراچی میں آج چوکے چھکوں کی برسات ہوگی، شائقین پرجوش

اکثریت ڈیسک | ہفتہ مارچ 2019 

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں پلے آف مرحلے کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیےلاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹاکرا ہوگا۔ دبئی کے بعد پی ایس ایل فور کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز آج سے کراچی میں ہورہا ہے جس کے لیے کرکٹ شائقین بے چین ہیں۔ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا جسے دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو وقت پر اسٹیڈیم پہنچنا ہوگا کیونکہ نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر 12 بجے کھول دیے جائیں گے اور شام 5 بجے بند کر دیے جائیں گے۔ ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں جب کہ سیکیورٹی بھی انتہائی سخت رکھی گئی ہے جس کے تحت 13 ہزار سیکیورٹی اہلکار نیشنل اسٹیڈیم اور اس کے اطراف ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں آج میچ دیکھنے والوں کے لیے انتظامیہ نے کئی مقامات پر پارکنگ پوائنٹس بنائے ہیں، شائقین کو پارکنگ مقامات پر آنا ہوگا جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے انہیں اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔

  • اصل شناختی کارڈ لازمی لانا ہوگا

شائقین کو ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازمی ہوگا جب کہ کھانے پینے اور خواتین کے ہینڈ بیگ لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن موبائل فون ساتھ لے جاسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل 4 کے پہلے پلے آف مرحلے کے لیے دو ٹیموں کا انتخاب ہوچکا ہے جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گی جب کہ دو ٹیموں کا انتخاب ہونا باقی ہے۔ تاہم پلے آف کے دوسرے مرحلے کے لیے کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان مقابلہ ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔