صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

خواتین کے عالمی دن پر ایوان بالا میں نئی تاریخ رقم

چیف رپورٹر | جمعہ مارچ 2019 

خواتین کے عالمی دن پر ایوان بالا میں نئی تاریخ رقم، چئیرمین سینیٹ نے اجلاس کی صدارت سینیٹر کرشنا کماری کے حوالے کر دی۔کرشنا کماری سندھ سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئیں۔ کرشنا کماری کا کہنا تھا بہت فخر محسوس کر رہی ہوں، یہ سب پاکستان کی وجہ سے ہے۔سینیٹ میں خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد سینیٹر نزہت صادق نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان قوم کی تعمیر میں خواتین کے کردار کو سراہتا ہے، خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔