صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا ہے، وزیراعظم

چیف رپورٹر | جمعرات مارچ 2019 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا اور ملک سے غربت کا خاتمہ کرنا ہے۔

آل پاکستان چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا ہے، میرا مقصد ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے، ملک سے غربت ختم کرنا اور غریبوں کے لیے اسپتال بنانا میرے مقاصد میں شامل ہے، قوم پر اعتماد ہے، جب قوم متحد ہوجاتی ہے تو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاجر برادری کے تعاون کے بغیر ترقی ممکن نہیں اس لیے  ہم بھرپور کوشش کریں گے تاجروں کی تمام مشکلات دور کی جائیں اور  حکومت تاجر برادری کو اوپر لانے کی پوری کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو ٹھیک کرنے میں مسائل آرہے ہیں، ایف بی آر میں اصلاحات تک ہم ٹیکس اکٹھا نہیں کرسکتے، ایف بی آر ٹھیک نہ ہو سکی تو نئی ایف بی آر بنادیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قرضے کی قسطیں دو ہزار ارب کی ہیں، وفاقی حکومت شروع ہی خسارے سے ہوئی، 10 سال میں پاکستان کا قرضہ 30 ٹریلین تک چلا گیا، قرضوں کی قسطیں واپس کرنی ہے اس لیے ہمارے لیے مشکل وقت ہے، ملک میں بہت سے سرمایہ کار آرہے ہیں، آنے والے دنوں میں مزید سرمایہ کاربھی آئیں گے، اگر ہم نے صرف سیاحت کا شعبہ ہی بہتر کرلیا تو خسارہ پورا ہوجائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ لوگ ٹیکس نہیں دیں گے تو قوم آزاد ہی نہیں ہوگی، غلام ہی رہے گی، ٹیکس کا ایک ایک پیسا عوام پر خرچ کروں گا، ٹیکس نیٹ بہتر نہ ہوا تو یہ ملک کی  سلامتی کا مسئلہ ہے، حکومت نے اپنے اخراجات کم کر دیے ہیں، مانگنے والوں کی کوئی عزت نہیں کرسکتا لیکن جب تک ٹیکس نیٹ نہ بڑھایا جائےمالی خسارہ کم نہیں ہوسکتا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔