صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

چارسدہ، قتل کیس میں شامل تفتیش ملزم تھانہ پڑانگ کے اندر قتل

نمائندہ اکثریت | منگل مارچ 2019 

چارسدہ کے تھانہ پڑانگ میں تفتیش کی غرض سے لایا جانے والا ملزم فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔  مقتول کاشف کے بھائی کامل نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بھائی کو ایس ایچ او تھانہ پڑانگ عارف خان نے قتل کیا ہے کیونکہ وہ اس سے 10 لاکھ روپے کا تقاضا کرہا تھا۔  واضح رہے کہ دو روز قبل چارسدہ موٹر وے انٹرچینج کے قریب ضیاء اللّٰلہ نامی ایک تاجر کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔  

بعدازاں پولیس نے قتل کیس میں کاشف کو شامل تفتیش کیا تھا کیونکہ وہ مقتول تاجر کے ساتھ دوکان پر کام کرتا تھا۔  دوسری جانب چارسدہ کے ضلعی پولیس افسر نے موقف اپنایا ہے کہ کاشف نے تھانہ کے محرر سے پستول چھین کر خودکشی کی ہے۔  ادھر آئی جی خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم  نے پولیس کی حراست میں ملزم کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی مردان ریجن کو واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا ہے۔  

ڈی آئی جی کے احکامات کی روشنی میں ضلعی پولیس افسر  نے ایس ایچ او تھانہ پڑانگ، محرر اور تفتیشی افسر کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔  مقتول کے ورثاء نے مگر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متذکرہ ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے بصورت وہ شدید احتجاج کریں گے کیونکہ کاشف کو ایس ایچ او نے قتل کیا ہے جو دس لاکھ روپے کا ناجائز مطالبہ کررہا تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔