صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے گل بہارپل کے نیچے کرکٹ کھیلی

چیف رپورٹر | پیر مارچ 2019 

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے اتوار کے روز جی ٹی روڈ گلبہار پل کے نیچے علاقے کے نوجوانوں کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔ انھوں نے اوپننگ بلے بازی کرتے ہوئے 16رنز بنائے اور ایک اوور بھی کرایا جس میں ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ وزیر اطلاعات اپنے گھر جا رہے تھے کہ جی ٹی روڈ پر نوجوانوں کو کھیلتے دیکھا۔
انہوں نے گاڑی روکی اور وہاں پہنچ گئے۔ نوجوانوں نے شوکت علی یوسفزئی کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کھیلنے کی دعوت دی جس پر وہ کھیلنے کے لئے تیار ہوئے اور اوپننگ میں نکل کر ایک چھکے کی مدد سے 16رنز بنائے اور آؤٹ ہو گئے بعد میں فیلڈنگ میں بھی حصہ لیا اور ایک اوور کراکر ایک وکٹ بھی حاصل کی۔

بچوں نے میچ کے اختتام پر صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی کے ساتھ سیلفیاں بنائیں جبکہ صوبائی وزیر کو بغیر کسی پروٹوکول کے کھلی فضا میں پل کے نیچے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھ کر کافی لوگ جمع ہوگئے اور تصویریں بنائیں۔
اس پر صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ انہیں اس طرح کھیلتے ہوئے بہت مزہ آیا۔ کافی عرصہ بعد ان کو یہ موقع میسر آیا اور بغیر کسی خوف و پروٹوکول کے علاقے کے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی ۔پل کے نیچے کھیلتے ہوئے نوجوانی کی یاد تازہ ہوئی۔انہوں نے اس موقع پر پر کہا صوبائی حکومت کھیلوں پرخصوصی توجہ دے رہی اورنواجوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ہر ضلع کے سطح پر کھیلوں کے گرائوں تعمیر کر رہی ہے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔