صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 16 اپریل 2024 

خیبرپختونخوا کے قبائلی عوام کےلئے بڑی خوشخبری کا اعلان

چیف رپورٹر | اتوار 27 جنوری 2019 

ضلع جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا میں ایک ہفتے کے اندر 20 کلومیٹر کے علاقے میں موبائل نیٹ ورک مکمل طورپر بحال کیا جائیگا۔سائوتھ وزیرستان کے انچارج فیلڈ انجینئر فیدہ اللّٰلہ وزیر نے وانا پریس کلب میں مقامی میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیاکہ آج موبی لنک ٹیم ہیڈکوارٹر وانا پہنچنے والی ہے ۔

پہلے مرحلے میں ڑوب کے قریب کیچ مینہ،تنائی اور شکئی روڈ پرواقع سانگہ کے ٹاورز پرکام چالو کرکے 5دن کے اندر نیٹ ورک بحال ہوگا، دوسرے مرحلے میں کیڈٹ کالج وانا،شولام،دانہ اور اعظم ورسک ٹاورز کے نیٹ ورک بحال ہوگا۔

فیدہ اللّٰلہ نے مزید کہاکہ پورے ہیڈکوارٹر وانا یعنی تحصیل شکئی، برمل،توئی خلہ میں آئندہ 10 دنوں کے اندر سارے کے سارے ٹاورز بحال ہونگے۔انہوں نے کہاکہ نیٹ ورک میں 600 کے قریب موبائل کام کریگی۔اور نیٹ ورک 20 کلومیٹر کے فاصلے پر کام ریگی۔اخرمیں انھوں نے کہاکہ ایک دو مہینے کے بعد 3G اور4G بحال ہوجائینگے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔