صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 28 فروری 2020 

غیرجمہوری طاقتوں نے عمران خان کیساتھ مل کر حکومت بنائی ہے، بلاول بھٹو زرداری

اکثریت ڈیسک | جمعرات 22 نومبر 2018 

گلگت بلتستان: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ غیرجمہوری طاقتوں نے عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بنائی ہے۔

گلگت میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ان کا گلگت بلتستان سے رشتہ 3 نسلوں سے قائم ہے۔ آج بھی یہاں پیپلز پارٹی کے جیالے موجود ہیں، پیپلز پارٹی نے یہاں کے عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی یہاں کے مسائل قومی سطح پر اجاگر کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کمزور اور عدم تحفظ کا شکار ہیں جب کہ خارجہ پالیسی کو غیر پیشہ ورانہ انداز سے چلانا انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیراعظم بیرون ملک سیاسی مخالفین کے خلاف بیانات دیتے ہیں، عمران خان نے چوری کے ووٹوں اور غیر جمہوری طاقتوں سے مل کر حکومت بنائی جب کہ پیپلز پارٹی نے  ضیاءالحق اور دیگر کا مقابلہ کیا اب اس کٹھ پتلی کا بھی مقابلہ کریں گے۔ عمران خان سیاسی مخالفین کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں تاکہ ان کی مخالفت نہ کی جاسکے، حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کیا، جو کچھ ہورہا ہے وہ انتقامی سیاست ہے، اگر کرپشن کو ختم کرنا ہے تو بلا امتیاز احتساب کیا جائے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2019 اکثریت۔