صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

سرگودھا میں مسافر بس اور اسکول وین میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

چیف رپورٹر | منگل 16 اکتوبر 2018 

سرگودھا: سالم کے قریب گجرات روڈ پر مسافر بس اور اسکول وین میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اکثریت  نیوز کے مطابق سرگودھا میں سالم کے قریب گجرات روڈ پر مسافر بس اور اسکول وین میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 طالبات اور وین ڈرائیور شامل ہے۔
پولیس کے مطابق 3 طالبات شدید زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔