صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

جعلی اکاؤنٹس؛ تمام کھاتوں کے بائیو میٹرک کا فیصلہ

Danyal Khan | ہفتہ 13 اکتوبر 2018 

 کراچی: ملک میں اربوں روپے مالیت کے چندجعلی اکاؤنٹس کی ذرائع ابلاغ میں نشاندہی پراسٹیٹ بینک ایک بڑاقدم اٹھاتے ہوئے آئندہ ہفتے تمام پرانے بینک کھاتیداروں کے بائیومیٹرک پلان کا اعلان کریگا۔

بینکنگ سیکٹرکے باخبر ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملک بھر کے تمام بینک اکاؤنٹس کو مرحلہ وار بائیومیٹرک کرنے کیلیے مرکزی بینک نے ایک اہم اجلاس بھی طلب کرلیاہے جوآئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ تمام کمرشل بینکوں میں مجموعی طور پر 5 کروڑ اکاؤنٹس کھلے ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں اکاؤنٹس کی بائیومیٹرک کا نوٹیفکیشن 2015 میں جاری ہوا تھا۔ جون 2016 سے تمام بینک اکاؤنٹس بائیو میٹرک کے بعد ہی آپریٹ کیے جارہے ہیں لیکن سال 2016 سے قبل کھولے گئے پرانے بینک اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک نہیں کی گئی ہے جسے موثر بہ عمل بنانے کے لیے جامع پلان تیار کرلیاگیاہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔