صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم سینیٹر منتخب

چیف رپورٹر | جمعرات اکتوبر 2018 

 لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور کی خالی کردہ نشست پر تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری سرور نے گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ چوہدری سرور کی خالی کردہ نشست کے لیے پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی۔ سینیٹ کی اس نشست کے لیے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ احمد حسان اور تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم کے درمیان مقابلہ ہوا۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم 181 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے خواجہ احمد حسان کو 169 ووٹ ملے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو پیپلز پارٹی کی بھی حمایت حاصل تھی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔